پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا : آئی ایم ایف

IMF

آئی ایم ایف کی ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہا ہے کہ پاکستان کو مہنگائی، پست شرح نمو اور زرمبادلہ کی ضرورت جیسے بڑے چیلنجوں کا سامنا ہے۔

ایک بیان میں آئی ایم ایف ڈائریکٹر کمیونیکیشن جولیا کوزک نے کہ سیلاب نے پاکستان کے معاشی مسائل مزید گھمبیر بنائے ہیں، پاکستان کے ساتھ قرض پروگرام کے نویں جائزہ اجلاس پر مذاکرات کیے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹاف لیول معاہدے پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان سے معاشی اصلاحات پر عمل درآمد چاہتے ہیں، پاکستان معاشی اصلاحات پر عمل درآمد کرکے اعتماد بحال کرے اور دیگر امدادی اداروں سے فنڈنگ کے لیے بھی اصلاحات پر عمل پیرا ہو۔