Anti Terrorism Court Allowed Bails in 3 Cases

تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے، عمران خان

سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کیا جارہا ہے .

چیئرمین پی ٹی آئی نے لاہور کی انسدادِ دہشت گردی عدالت میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مینار پاکستان جلسے کو ناکام بنانے کےلیے ہمارے 1600 کارکنان کو گرفتار کرلیا گیا ہے، میری عوام سے درخواست ہے مینار پاکستان پہنچیں۔


عمران خان نے کہا کہ یہ آج اپنے آنکھوں سے دیکھیں گے ملک کی تاریخ کا آج سب سے بڑا جلسہ ہوگا، عوام گھروں سے نکلیں گے ، یہ ہم پر ظلم کررہے ہیں اور تحریک انصاف کو کچلنے کا ہر حربہ استعمال کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   دہشت گردی کےسارے مراکز افغانستان میں موجود ہیں، لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید

عمران خان کا کہنا تھا کہ جو قوم بڑی شان سے آزاد ہوئی تھی انہوں نے اس آزادی کو بالکل ختم کردیا ہے،

ہمارے لوگوں اغواء کررہے ہیں، ہم پر جو ظلم و تشدد ہورہا ہے جیسے یہ مقبوضہ کشمیر یا فلسطین ہے، یہ جو بھی حربہ استعال کریں گے اس کا آج ردعمل آئے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی آئی اے کی جانب سے ملازمین کی برطرفی پر وضاحت طلب

عمران خان نے مزید کہا کہ ہم دلدل میں پھنس رہے ہیں، لوگ آٹے کی لائنوں میں مررہے ہیں، اج لوگوں کو بتائیں گے کہ کس طرح ملک کو دلدل سے نکالیں گے۔

انہوں نے کارکنوں سے کہا کہ ظلم ہورہا ہے، لیکن یہ حقیقی آزادی کی جنگ و جہاد ہے جس میں قربانیاں دینی پڑیں گی،

یہ بھی پڑھیں:   پاکستانی کوہ پیما علی سدپارہ کی لاش مل گئی

میں بھی تیار ہوں، ہم کسی صورت پیچھے نہیں ہٹیں گے، خوف کی زنجیریں توڑنی ہیں۔