arif alvi

صدر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی میں مقررہ وقت پر الیکشن کیلئے وزیراعظم کو خط لکھ دیا

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے پنجاب اور کے پی کے میں مقررہ وقت پر انتخابات کے لیے وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

خط میں کہا گیا ہے کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے متعلقہ حکام کو پنجاب اور خیبرپختونخوا میں مقررہ وقت پر عام انتخابات کے لیے الیکشن کمیشن کی معاونت کی ہدایت کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   عدالتی حکم ،پرویز الہٰی کے خاندان کے متعدد افراد کی پراپرٹیز اور بینک اکاؤنٹس منجمد

صدر عارف علوی نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ وزیراعظم توہین عدالت سمیت مزید پیچیدگیوں سے بچنے کے لیے متعلقہ حکام کو ہدایت کریں۔

وزیراعظم کو لکھے گئے خط میں صدر مملکت نے یہ بھی کہا ہے کہ پاکستان میں جمہوریت اور انسانی حقوق کی صورتحال اور مستقبل پر منفی اثرات مرتب ہو رہے ہیں

یہ بھی پڑھیں:   ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، کرنل شہید

لہذا وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو انسانی حقوق کی پامالی سے باز رہنے کی ہدایت کی جائے۔

صدر پاکستان کا اپنے خط میں کہنا ہے کہ 2021 کے ورلڈ پریس فریڈم انڈیکس میں پاکستان 180 ممالک میں سے 145 ویں نمبر پر تھا،

اس سال کے اقدامات سے اس انڈیکس میں پاکستان کی درجہ بندی مزید نیچے آئے گی۔