سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بس بہت ہوگیا، پنجاب و اسلام آباد پولیس ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑا رہی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں عمران خان نے کہا کہ اظہر مشوانی کو آج دوپہر لاہور سے اغوا کیا گیا، انہیں کہاں رکھا گیا پتا نہیں چل رہا ہے۔
بس بہت ہوگیا! پنجاب اور اسلام آباد میں پولیس تحریک انصاف کو ہدف بنانےکیلئے پوری ڈھٹائی سے قوانین کی دھجیاں اڑارہی ہے۔آج سہ پہر اظہرمشوانی کو لاہور سےاٹھالیاگیا اور کہاں لےجایاگیا،اب تک معلوم نہیں۔18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز اور عمرسلطان جن کے پاس عدالتی کمپلیکس میں داخلے کی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) March 23, 2023
انہوں نے کہا کہ 18مارچ کو سینیٹر شبلی فراز، عمر سلطان کو اسلام آباد پولیس نے تشدد کا نشانہ بنایا، حسان نیازی کو ضمانت ملنے کے بعد پولیس نے گرفتار کیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ اسلام آباد، پنجاب پولیس پی ٹی آئی کو نشانہ بنانے کیلئے تمام قوانین توڑ رہی ہے۔
عمران خان نے کہا کہ پولیس افسران پی ٹی آئی کیخلاف تشدد اور اغواء میں ملوث ہیں، آئی جی پنجاب اور دیگر افسران کی تصاویر انسانی حقوق کے اداروں کو بھیج رہا ہوں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ اظہر مشوانی کو فوری طور پر رہا کیا جائے،
حسان نیازی کو بھی ضمانت ملتے ہی اٹھا لیا گیا، قید میں رکھنے کیلئے جھوٹا مقدمہ ڈالا گیا ہے۔