پاکستان کے جوہری اثاثوں سے متعلق کوئی شرط عائد نہیں کی، آئی ایم ایف

nuclear program

آئی ایم ایف نے سٹاف لیول معاہدے کیلئے پاکستان کے نیو کلیئر اثاثوں سے متعلق کوئی بھی شرط عائد کرنے کی تردید کردی۔

آئی ایم ایف کی نمائندہ برائے پاکستان ایسٹر پریز کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ پاکستان کے ایٹمی پروگرام سے متعلق قیاس آرائیوں میں کوئی حقیقت نہیں ہے

ایسٹر پریز نے کہا کہ آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان کسی بھی معاہدے میں نیو کلیئر پروگرام کے بارے میں کوئی بات نہیں کی گئی، پاکستان سے مذاکرات صرف معاشی پالیسی پر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سے مذاکرات معاشی مسائل اور بیلنس آف پیمنٹ کا مسئلہ حل کرنے پر ہو رہے ہیں،

مذاکرات کا محور میکرو اکنامک اور مالی استحکام لانا ہے۔

ایسٹرپریز کے مطابق آئی ایم ایف کسی بھی معاہدے میں نیوکلیئرپروگرام کوجوڑنے میں کوئی سچائی نہیں۔