Vladimir Putin

برطانیہ کا روسی صدر کے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم

برطانیہ نے روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے انٹرنیشنل کریمنل کورٹ کی جانب سے جاری ہونے والے وارنٹ گرفتاری کا خیرمقدم کیا ہے۔

برطانوی وزیر خارجہ جیمز کلیورلی نے کہا ہے کہ پیوٹن کو یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم کا ذمے دار ٹھہرانے کے آئی سی سی کے اقدام کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کیمرون، دہشت گردوں کا اسکول پرحملہ، کلاس روم لہولہان

جیمز کلیورلی نے کہا کہ یوکرین میں جنگی جرائم کا مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لانا ہوگا، یوکرین میں مبینہ مظالم کی تحقیقات جاری رہنی چاہیے۔

انٹرنیشنل کریمنل کورٹ نے روسی صدر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے

واضح رہے کہ انٹرنیشنل کریمنل کورٹ (آئی سی سی) نے یوکرین میں مبینہ جنگی جرائم پر روسی صدر ولادیمیر پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   طالبان حکومت میں مزید 38 وزرا شامل

ہیگ میں قائم عدالت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ یوکرین کے مقبوضہ علاقوں سے روس میں بچوں کی غیر قانونی منتقلی اور ملک بدری کی وجہ سے پیوٹن کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

عدالت کا کہنا تھا کہ اس بات پر یقین کیلئے ٹھوس وجوہات ہیں کہ پیوٹن ان جرائم کے ذمہ دار ہیں۔