interest

سود کے فیصلے کیخلاف اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج

سپریم کورٹ کی شرعی عدالت نے سود کے فیصلے کیخلاف سٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی اپیلیں خارج کر دیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے چیمبر میں متفرق درخواستوں پر سماعت کی۔

وکیل سلمان اکرم راجہ اسٹیٹ بینک اور نیشنل بینک کی طرف سے پیش ہوئے۔

چیف جسٹس نے اپیلیں واپس لینے کی بنیاد پر خارج کیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سرکاری قرضوں میں 149کھرب روپے کا اضافہ

وکیل سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ مجھے ہدایات ہیں کہ سود خاتمے کے فیصلے کے خلاف اپیلیں واپس لی جائیں،

اپیلوں کی واپسی کے لیے متفرق درخواستیں دائر کیں ہیں۔

چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے اپیلیں واپس لینے کی متفرق درخواستیں منظور کر لیں۔