معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی

حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی، وزیر خزانہ

وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ حالات جیسے بھی ہوں سابق حکومت کے معاہدوں کی پاسداری کی جائے گی۔ملک کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ نے کہا کہ معاشی بحران اتحادی حکومت کو ورثے میں ملا لیکن حکومت معاشی بحالی کے لیے کوشاں ہے جلد معاشی مسائل پر قابو پالیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   آئی ایم ایف کا سیلاب متاثرین سے ہمدردی کیلیے پاکستان کو ٹارگٹڈ سبسڈیز دینے کا عندیہ

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ 2018 سے پاکستان کی معاشی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے کیونکہ عمران خان نے آئی ایم ایف کے پروگرام سے انحراف کیا،

ترقیاتی اداروں کے اعتماد کو نقصان پہنچایا، پی ٹی آئی کی غلط پالیسیوں کے باعث بیرونی سرمایہ کاری کا فقدان پیدا ہوا اور بجٹ خسارے میں بھی اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   تیل معاہدے پر بات چیت کیلیے وفد کل روس روانہ ہوگا،اسحاق ڈار

وزیر خزانہ نے کہا کہ آئندہ کچھ دنوں میں آئی ایم ایف سے معاہدہ ہونے کی امید ہے.