آرمی چیف اور وزیر خزانہ سے بزنس کمیونٹی کی ملاقات،معاشی حالات بہتری کی طرف گامزن

ملک کی سیاسی و عسکری قیادت نے صنعت کار و سرمایہ کار برادری کو یقین دہانی کروائی ہے کہ معاشی حالات مشکل ضرور ہیں مگر بہتری کی طرف گامزن ہیں اور توقع ہے کہ مشکل حالات سے جلد نکل آئیں گے۔

ذرائع سے ملنے والی اطلاع کے مطابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے یقین دہانی کروائی کہ بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے ساتھ اسٹاف سطح کا معاہدہ بھی جلد ہوجائے گا،

یہ بھی پڑھیں:   حالات ہمیشہ ایک جیسے نہیں رہتے اور یہ وقت بھی گزر جائے گا، نواز شریف

جس کے بعد حکومت جون میں آئی ایم ایف کا یہ پروگرام مکمل کر کے آئندہ کی معاشی حکمت عملی کے حوالے سے اپنے آپشنز دیکھے گی۔

عسکری قیادت نے دوٹوک پغام دیا ہے کہ فوج کسی صورت سیاست میں مداخلت نہیں کرے گی، سیاست دان اپنے معاملات خود حل کریں عمران خان اور دوسری سیاسی قیادت کو مل بیٹھ کر سیاسی معاملات حل کرنا ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں:   مہمند ڈیم کا ٹھیکہ پیپرا رولز کیخلاف دیا گیا،شہباز شریف

ملک کے چیدہ چیدہ بڑے تاجروںِ صنعت کاروں اور سرمایہ کاروں کی آرمی چیف جنرل عاصم منیر اور وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ اہم ملاقات ہوئی

، اس تفصیلی ملاقات میں شامل تاجر رہنما نے بتایا کہ ملاقات میں ملک کی معاشی و سیاسی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال ہوا ہے البتہ موضوع کا محور ملک کی معاشی صورتحال رہی اور ملکی معیشت میں بہتری بارے اعتماد کا اظہار کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم سے ایم کیوایم رہنماؤں کی ملاقات؛ رابطوں میں بہتری کیلیے کمیٹی بنانے کا فیصلہ

ملاقات میں معاشی بے چینی، بداعتمادی اور سیاسی عداستحکام سمیت تمام متعلقہ ایشوز پر کھل کر بات چیت ہوئی ہے جبکہ وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی جانب سے تاجر برادری کو آئی ایم ایف کے ساتھ پروگرام ٹریک پر لانے کے ساتھ ساتھ دوست ممالک کے تعاون اور مستقل کے متوقع معاشی منظر نامے پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔