گزشتہ ہفتے تاریخی اڑان کے بعد آخری کاروباری دن ڈالر نے نیچے آنے کا سفر شروع کیا جو تاحال برقرار ہے۔
کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر مزید سستا ہوا ہے۔
انٹر بینک میں ڈالر 3 روپے 46 پیسے سستا ہونے کے بعد 275 روپے کا ہو گیا ہے۔
گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں ڈالر 278 روپے 46 پیسے پر بند ہوا تھا۔
اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان
تاریخی اڑان کے بعد ڈالر نیچے آنے لگا اور پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت رجحان نظر آ رہا ہے۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا 100 انڈیکس 317 پوائنٹس کے اضافے سے 41 ہزار 654 پر آ گیا ہے۔گزشتہ کاروباری ہفتے کے اختتام پر 100 انڈیکس 41 ہزار 337 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔