عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کیخلاف درخواست، جج نےسماعت سے معذرت کر لی

لاہور ہائی کورٹ کے جج نے عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت کرنے سے معذرت کر لی۔عدالتِ عالیہ میں عورت مارچ کی اجازت نہ دینے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی۔

لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس مزمل اختر شبیر نے درخواست پر سماعت سے معذرت کر لی۔

جج کی جانب سے کیس دوسرے بینچ کے سامنے لگانے کی سفارش کی گئی ہے، جس کے بعد فائل چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کو بھجوا دی گئی۔

عدالتِ عالیہ میں درخواست عورت مارچ کے منتظمین کی جانب سے دائر کی گئی تھی۔

واضح رہے کہ لاہور کی ضلعی انتظامیہ نے مختلف تنظیموں کی جانب سے احتجاج کے باعث 8 مارچ کو عورت مارچ انتظامیہ کو ناصر باغ، ایوانِ اقبال، الحمرا اور مال روڈ پر مارچ کی اجازت دینے سے انکار کر دیا تھا۔