اشرافیہ نے پاکستان کو لوٹا، ٹیکس ان کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہوتا ہے، سینیٹر مشتاق احمد

جماعتِ اسلامی کے رہنما و سینیٹر مشتاق احمد کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اور پی ڈی ایم ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں۔

مشتاق احمد نے دیر بالا میں مہنگائی اور بدامنی کے خلاف جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دونوں حکومتوں کی پالیسیاں امریکا اور آئی ایم ایف کی غلام ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ کی ٹیم پر حملے کی دھمکی کی ای میل ممبئی سے بھیجی گئی تھی، فواد چوہدری

اُنہوں نے کہا کہ ملک دہشت گردوں، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں کے حوالے ہے،

حکومت کی رِٹ نہیں، پشاور سے کراچی تک پولیس خود محفوظ نہیں تو عوام کیا محفوظ ہوں گے۔

جماعتِ اسلامی کے رہنما نے کہا کہ 3 ہزار ارب روپے ججز، فوج اور پولیس کو دیے جاتے ہیں،

یہ بھی پڑھیں:   چیف سیکرٹری اور آئی جی پنجاب کے علاوہ کتنی بڑی تعداد میں افسران کو تبدیل کیا جائیگا؟

عوام کو نہ انصاف ملتا ہے اور نہ ہی سیکیورٹی۔

سینیٹر مشتاق احمد نے مزید کہا کہ اشرافیہ نے پاکستان کو لوٹا، ٹیکس ان کی شاہ خرچیوں پر خرچ ہوتا ہے۔

اُنہوں نے یہ بھی کہا ہے کہ بیورو کریٹس، سیاستدانوں، وزراء سمیت دیگر کو مفت پیٹرول، بجلی اور گیس دینا ختم کرنا ہو گا۔