اسلام آباد: سعودی وزیر اعظم اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی ہوگیا۔حکومتی ذرائع کے مطابق محمد بن سلمان کا دورہ ایشیا ملتوی ہونے کے باعث پاکستان آنے کا ارادہ بھی ملتوی ہوگیا۔ سعودی وزیر اعظم اب سیدھا انڈونیشیا جائیں گے جہاں وہ جی 20 سمٹ میں شرکت کریں گے
سعودی سفارتی ذرائع محمد بن سلمان کے دورے پاکستان ملتوی ہونے کی تصدیق کررہے ہیں تاہم حکومت کی جانب سے کوئی تصدیق یا تردید نہیں کی گئی۔