سیلاب سے متاثر ہونے والی بجلی کی 2 ٹرانسمیشن لائنز بحال

اسلام آباد: نیشنل ٹرانسمیشن اینڈ ڈسپیچ کمپنی (این ٹی ڈی سی) نے سیلاب سے متاثر ہونے والی 220 کلووٹ کی لائن بحال کردی جس کے بعد بلوچستان کو بجلی کی سپلائی بحال ہوگئی۔

این ٹی ڈی سی کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق ماہرین نے دو ٹرانسمیشن لائنز کو بیک وقت بحال کر دیا، سیلاب سے متاثرہ 220 کے وی سبی – کوئٹہ ٹرانسمیشن لائن بحال ہوگئی جس کے بعد بلوچستان کو بجلی کی سپلائی کا ایک اور ذریعہ بحال ہوگیا۔ بلوچستان کے علاقہ بی بی نانی میں شدید سیلاب سے ٹرانسمیشن لائن کے 10 ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   فواد چودھری کی ق لیگ میں فاروڈ بلاک سے متعلق بیان پر معذرت

علاوہ ازیں این ٹی ڈی سی نے پورٹ قاسم – مٹیاری ٹرانسمیشن لائن بھی بحال کر دی، ٹرانسمیشن لائن سے 1800 میگاواٹ استعداد کے حامل پورٹ قاسم، لکی پاور پلانٹس سے بجلی قومی گرڈ میں شامل ہو جائے گیْ رواں ماہ کے پہلے ہفتے نوری آباد سندھ میں تیز آندھی سے ٹرانسمیشن لائن کے 5 ٹاورز متاثر ہوئے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   جسٹس آصف سعید کھوسہ آج بطور چیف جسٹس عہدے کا حلف اٹھایں گے

وفاقی وزیر برائے توانائی (پاور ڈویژن) خرم دستگیر اور سیکرٹری پاور ڈویژن راشد محمود لنگڑیال کی ہدایات پر بحالی کا کام فوری شروع کیا گیا۔ ایم ڈی این ٹی ڈی سی انجینئر ڈاکٹر رانا عبدالجبار خان نے دن رات بحالی کے کام کی مسلسل نگرانی جاری رکھی۔