ملک میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.81 فیصد تک پہنچ گئی

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 2.81 فی صد تک پہنچ گئی جبکہ کورونا کے باعث دو افراد انتقال کر گئے۔

این آئی ایچ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 406 افراد میں کورونا کی تشخیص ہوئی۔ انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہو رہا ہے، ملک بھر میں انتہائی نگہداشت میں زیر علاج کورونا کے مریضوں کی تعداد 94 پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   480 سے زائد بدعنوان افسران نیب کی رضاکارانہ رقم واپسی کی اسکیم میں شامل

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک بھر میں کورونا کے 14 ہزار 496 ٹیسٹ کیے گئے۔ سندھ میں کورونا مثبت کیسز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، صوبے میں کورونا مثبت کیسز کی مجموعی شرح 7.64 فی صد پہنچ گئی۔

کراچی میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 21.71 فی صد ریکارڈ کی گئی جبکہ حیدرآباد میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.51 فی صد تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وائرس کی ویکسین کا چوہوں پر کامیاب تجربہ

مردان میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 8.77 فی صد، اسلام آباد میں 3.45 فی صد، لاہور میں 2.82 فی صد، پشاور میں 3 فی صد، راولپنڈی میں 1.64 فی صد جبکہ گجرات میں کورونا مثبت کیسز کی شرح 1.82 فی صد ریکارڈ کی گئی۔