وسیم اکرم، وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے

کراچی: ایچ بی ایل پی ایس ایل کی فرنچائز کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم سمیت پشاور زلمی کے کھلاڑی وہاب ریاض اور حیدر علی کورونا وائرس کا شکار ہوگئے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور ایچ بی ایل پی ایس ایل کی ٹیم کراچی کنگز کے صدر وسیم اکرم کے بھی کورونا وائرس میں مبتلا ہونے کی اطلاعات آگئیں۔

کراچی کنگز کے ترجمان نے سابق قومی کپتان کے کورونا ٹیسٹ کے نتائج کی تصدیق یا تردید سےا نکار کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا ہے کہ یہ پی سی بی کا واحد استحقاق ہے۔
دوسری جانب پشاور زلمی کے کپتان وہاب ریاض بھی مبینہ طور پر کورونا کا شکار ہوگئے جب کہ نوجوان بیٹسمین حیدر علی کا بھی ٹیسٹ مثبت آنے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں