سعودی اتحادی افواج کا یمنی جیل پر حملہ، 70 افراد جاں بحق

صنعا: خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اتحادی افواج نے یمنی شہر صعدہ میں قائم حراستی مرکز پر حملہ کیا جس کے باعث ستر افراد جاں بحق جبکہ کئی زخمی ہوئے۔ سعودی فوجی اتحاد کا کہنا ہے کہ ہم نے یمن کے حوثی باغیوں اور ان کی نقل وحرکت کو نشانہ بنایا۔

صعدہ میں یہ فضائی کارروائی حوثی باغیوں کی جانب سے اماراتی اور سعودی شہروں پر ڈرون حملوں کے بعد سامنے آئی۔خبر رساں ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا کہ حملے کے بعد حوثی باغیوں نے متاثرہ جیل کی تصویر شایع کیں جن میں ریسکیو عملے کے اہلکار ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالتے ہوئے دیکھے گئے۔

یہ بھی پڑھیں:   ھارتی فوج کی لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی، بلااشتعال گولہ باری سے تاحال 4افراد شہید 5افراد زخمی

وزیر صحت نے تصدیق کی کہ اتحادی افواج کی فضائی حملے میں 70 افراد ہلاک ہوئے جبکہ کئی زخمیوں کی حالت نازک ہے جس کے باعث خدشہ ہے ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہوسکتا ہے۔ انہوں نے حملے میں زخمیوں کی تعداد 138 کے قریب بتائی۔

دوسری جانب اقوام متحدہ(یو این) کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے اتحادی افواج کی فضائی کارروائی کی مذمت کرتے ہوئے شفاف تحقیقات کا مطالبہ بھی کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   کرپشن کرنے والے کہتے ہیں ہمیں این آراودےدو، عمران خان

واضح رہے کہ حالیہ دنوں حوثی باغیوں نے متحدہ عرب امارات کے دارالحکومت ابوظبی میں پٹرولیم ٹینکرز پر ڈرون راکٹ داغا تھا جس میں پاکستانی سمیت 3 افراد جاں بحق اور چھے زخمی ہوئے تھے۔