نوازشریف کو بیرون ملک بھیجنے کا فیصلہ عمران خان کا تھا، اسد عمر

اسلام آباد: اسد عمر نے نجی نیوز چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا فیصلہ جس میٹنگ میں ہوا میں اُس میں خود شریک تھا، کمرے میں جب اس حوالے سے گفتگو ہورہی تھی تو وہاں 6 سے 8 لوگ بیٹھے ہوئے تھے، جن میں سے سب کی رائے مختلف تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا وبا کے باعث سیاحتی مقامات کو بند کردیا گیا

اسد عمر نے کہا کہ مٹینگ سے قبل نوازشریف کی بیرونِ ملک روانگی کا معاملہ کابینہ اراکین کے سامنے بھی پیش ہوا جس پر سب سے بحث بھی کی تھی۔

اُن کا کہنا تھا کہ نوازشریف کو بیرونِ ملک بھیجنے کا 100 فیصد فیصلہ عمران خان کا تھا اور انہوں نے کبھی یہ بات نہیں کہی کہ انہوں نے یہ فیصلہ نہیں کیا البتہ عمران خان نے یہ ضرور کہا ہے کہ جن میڈیکل رپورٹس کی بنیاد پر نوازشریف کی روانگی کا فیصلہ کیا گیا وہ جھوٹی ثابت ہوئیں۔