شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کا ملٹری پوسٹ پر حملہ، 2 جوان شہید

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں نے ملٹری پوسٹ پر حملہ کر کے 2 جوانوں کو شہید کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشت گردوں نے شمالی وزیر ستان دتہ خیل میں ملٹری پوسٹ پر حملہ کیا، حملہ کے دوران دہشت گردوں اور سیکیورٹی فورسز میں شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت افغانستان میں اپنی سرمایہ کاری ڈوبنے پر پریشان ہے، ترجمان پاک فوج

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فائرنگ کے تبادلے میں 2 جوان شہید ہوئے جن میں 22 سالہ ٹانک کے رہائشی لانس نائیک عارف اور 27 سالہ چترال کے رہائشی لانس نائیک رحمان شامل ہیں۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔