سربراہ ٹی ایل پی سعد رضوی کو رہا کردیا گیا

لاہور: تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کو رہا کردیا گیا ہے۔

حکومت نے تحریک لبیک پاکستان کے سربراہ سعد رضوی کی نظر بندی ختم کرکے انہیں رہا کردیا ہے۔ ان کی رہائی کوٹ لکھپت جیل سے عمل میں آئی ہے۔

تحریک لبیک پاکستان کے ترجمان نے سعد رضوی کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حکومت بینکنگ ٹرانزکشن پر ود ہولڈنگ ٹیکس ودیگر ٹیکسز میں کمی لانا چاہتی ہے ،حماداظہر

گزشتہ ماہ حکومت اور ٹی ایل پی کے درمیان معاہدہ ہوا تھا جس کے تحت ٹی ایل پی کے سیکڑوں کارکنوں کے خلاف درج مقدمات ختم کئے گئے، ٹی ایل پی پر سے پابندی ہٹائی گئی جب کہ گزشتہ ہفتے حکومت نے سعد رضوی سمیت ٹی ایل پی کے کئی رہنماؤں کے نام فورتھ شیڈول کی لسٹ سے بھی نکالے تھے۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کی 11 میں سے 10 ٹیسٹ رپورٹس نارمل ہیں،وزیر اطلاعات پنجاب

واضح رہے کہ سعد رضوی کو رواں برس اپریل کے وسط میں لاہور پولیس نے حراست میں لیا تھا۔