سی این جی سیکٹر، پاور پلانٹس کو 2 ماہ کیلئے گیس فراہمی بند کرنے کی تجویز

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق پلان منظوری کیلئے آج کابینہ توانائی کمیٹی میں پیش کیا جائے گا جس میں گھریلو، کمرشل صارفین کو سنگین گیس بحران سے بچانے کے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔

سوائے ایکسپورٹ کے جنرل انڈسٹری کو 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے اور سی این جی سیکٹر کو بھی 2 ماہ کیلئے گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔ کیپٹو پاور پلانٹس کیلئے بھی گیس کی فراہمی بند کرنے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم نے اراکین پنجاب اسمبلی کی تنخواہوں میں اضافہ نامناسب قرار دے دیا

جنوری میں 575 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی اور فروری میں 332 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو اور کمرشل شعبے کو منتقل کرنے کی تجویز ہے۔

سوئی ناردرن کی 3 ماہ کیلئے 92 ارب روپے سے زائد کی ایل این جی اور دسمبر میں 361 ایم ایم سی ایف ڈی ایل این جی گھریلو,کمرشل شعبے کو دینے کی تجویز ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کامیابی پر وزیر اعظم عمران خان کی بھارتی ٹیم کو مبارکباد

ملک میں اگلے ماہ دسمبر 2021 میں 592 ایم ایم سی ایف ڈی گیس اور جنوری 2022 میں 772 ایم ایم سی ایف ڈی گیس کی قلت کا تخمینہ ہے۔