علیحدگی پسندوں کا حملہ، بھارتی فوجی کرنل سمیت 8 افراد ہلاک

بھارتی ریاست منی پور میں مقامی علیحدگی پسندوں کے حملے میں بھارتی فوج کے کرنل سمیت 8 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔

حملے میں بھارتی فوج کے کرنل کی اہلیہ اور 8 سالہ بیٹا بھی ہلاک ہوا، بھارتی کرنل کا تعلق بھارتی فوج کی پیرا ملٹری فورس آسام رائفلز سے تھا۔ بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق حملے میں منی پور میں سرگرم پیپلز لبریشن آرمی کے ملوث ہونے کا خدشہ ہے جنہوں نے گھات لگاکر گاڑی پر حملہ کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   سپریم کورٹ نے جنگ جیو کے منجمد اکاؤنٹس بحال کرنے کا حکم دے دیا

بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کرنل ویپلوو تریپاٹھی میانمار کی سرحد سے پوسٹنگ ختم ہونے کےبعد واپس آرہے تھے اور یہ حملہ صبح 10 بجے کے قریب سرحد کے قریب چورا چندرپور ضلع میں کیا گیا۔

حملہ آوروں نے پہلے دیسی ساختہ بم سے دھماکا گیا جس کے بعد فائرنگ کردی گئی۔ فائرنگ کے نتیجے میں کرنل ، ان کا ڈرائیور، بیوی اور بیٹا ہلاک ہوگئے جبکہ حملہ آور فرار ہونے لگے تو کچھ فاصلے پر ریپڈ رسپانس فورس نے انہیں روکنے کی کوشش کی تاہم فائرنگ کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار مارے گئے۔ یوں اس حملے میں ہلاک ہونے والوں کی تعداد 8 ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں:   نیوزی لینڈ۔مشکوک پیکٹ برآمد ہونے پر ڈنیڈن شہر کا ایئرپورٹ بند

منی پور کے وزیراعلیٰ کا کہنا ہے کہ حملہ آوروں کی تلاش کیلئے کومبنگ آپریشن شروع کردیا گیا ہے، حملہ آور میانمار سے سرحد پار کرکے آئے، ہم اس کا جواب دیں گے ، مرکزی حکومت کے ساتھ یہ معاملہ اٹھایا ہے۔