مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملےتیز

سرینگر: مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے۔

مقبوضہ کشمیر کے ضلع پونچھ میں بھارتی فوج پر حملے کے نتیجے میں 3 اہلکار زخمی ہوگئے، بھارتی فوج کی جانب سے جاری بیان کے مطابق سرچ آپریشن کے دوران جیسے ہی ٹیم ایک گھر کے پاس پہنچی تو نامعلوم افراد نے حملہ کردیا۔

یہ بھی پڑھیں:   آشیانہ ہاؤسنگ اسکیم کیس:‌ وکیل دفاع نے نیب کے پراسیکیوٹر کی جانب سے کیس کی پیروی کرنے پر اعتراض اٹھا دیا

بھارتی حکام کے مطابق حملے کے نتیجے میں زخمی ہونے والوں میں 2 پولیس اور ایک فوجی اہلکار شامل ہے، واقعہ کے بعد تمام افراد کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے جب کہ علاقے میں مزید نفری طلب کرکے سرچ آپریشن جاری ہے۔