مودی افغانستان میں اپنی خفیہ ایجنسی کی موجودگی سے مکر گئے

جنیوا: عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں افغانستان میں پیدا ہونے والی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے ایک بار پھر پاکستان پر جھوٹے اور بے بنیاد الزامات عائد کیے۔

بھارتی وزیراعظم نے افغانستان میں اپنی خفیہ ایجنسی را کے اہلکاروں کی موجودگی اور وہاں سے پڑوس ممالک میں مداخلت اور دہشت گردی کی کارروائی سے نہ صرف مکر گئے بلکہ الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مصداق تمام الزامات پاکستان پر دھر دیئے۔

اقوام متحدہ کے رکن ممالک اس انتظار میں ہی رہے کہ مودی جی کالے قانون کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی خصوصی ختم اور اسے تقسیم کرنے، بنیادی حقوق معطل کرنے اور پوری وادی کو عملاً قید خانے میں تبدیل کرنے پر ندامت کا اظہار کریں گے لیکن بھارتی وزیراعظم اخلاقی قدروں سے عاری نکلے۔

ہٹ دھرمی، دروغ گوئی اور الزام تراشیوں پر مبنی اس خطاب میں کچھ بھی ایسا نہ تھا تو عالمی قیادت کو اپنی جانب متوجہ کرسکتا اس کے برعکس وزیراعظم عمران خان کی تقریر پسے ہوئے محروم قوموں کی ترجمان تقریر تھی جسے دوست اور دشمن سب نے ہی سراہا۔