پی سی بی میں جبری رخصت کا سلسلہ جلد متوقع

لاہور: پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) میں عرصہ دراز سے چمٹے عہدیداروں کے آپریشن کلین اپ کا پلان بنالیا گیا۔

ذرائع کے مطابق مصباح الحق اور وقار یونس کے بعد اور بھی لوگوں کی چھٹی ہوگی۔ رمیز راجہ 13دسمبر کو عہدہ سنبھالنے کے بعد ایکشن لیں گے۔ آنے والے دنوں میں استعفوں اور جبری رخصت کا سلسلہ متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ماؤنٹ مانگنوئی ٹیسٹ میں پاکستان کیخلاف 431 رنز کا پہاڑ کھڑاہوگیا

پی سی بی اور نیشنل ہائی پرفارمنس سنٹر میں نئے چہرے لائے جائیں گے۔ رمیز راجہ نئے آئیڈیاز رکھنے والی ٹیم کی مشاورت سے معاملات چلائیں گے۔ اکیڈمی میں بیٹنگ کوچ محمد یوسف سمیت اسٹاف میں تبدیلیوں کا عندیہ دیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ سابق ٹیسٹ کرکٹر رمیز راجہ کے چیئرمین پی سی بی کا عہدہ باقاعدہ سنبھالنے سے پہلے ہی بڑی تبدیلیاں سامنے آئی ہیں اور قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بولنگ کوچ سابق فاسٹ بولر وقار یونس کوچنگ کے عہدوں سے دستبردار ہوگئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   کراچی کیلئے 1100 ارب روپےکے پیکیج کا اعلان

پاکستان کرکٹ بورڈ نے ان عہدوں پر سابق ٹیسٹ کرکٹر ثقلین مشتاق اور سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کو عارضی طور پر تعینات کردیا ہے۔