اشرف غنی اورامراللہ صالح تاجکستان پہنچ گئے

کابل: افغانستان کے صدر اشرف غنی کابل میں طالبان کے داخلے کے بعد بذریعہ طیارہ تاجکستان چلے گئے۔

کابل سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق اشرف غنی کے ساتھ ان کے نائب صدر امراللہ صالح بھی کابل ائرپورٹ سے طیارے پر سوار ہوئے تھے اور وہ پڑوسی ملک تاجکستان پہنچ چکے ہیں۔ان کی کابل سے روانگی کی ایک ویڈیو بھی منظرعام پرآئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایک اور ڈرونز حملہ، بھارتی فوجی اہلکار سہم گئے

اشرف غنی نے فارسی زبان میں ایک ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔اس میں انھوں نے کہا ہے کہ ’’وہ ملک چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔وہ اپنے اعمال کے اللہ کے سامنے جوابدہ ہیں۔لوگوں کو اس صورت حال میں ضبط وتحمل کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔اللہ تعالیٰ ان حالات میں ہماری مدد فرمائیں اورافغانستان کے ایک پُرامن مستقبل کی جانب ہماری رہ نمائی فرمائیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:   افغانستان میں پاکستانی سفاتکاروں اور دیگر اہلکاروں کو 2روز سے مسلسل ہراساں کئے جانے انکشاف ،ویڈیو بھی سامنے آگئی

قبل ازیں ذرائع نے العربیہ کو بتایا تھا کہ طالبان کے کابل میں داخلے کے بعد اشرف غنی عہدۂ صدارت سے دستبردار ہوسکتے ہیں۔ افغان وزارتِ داخلہ کے ذرائع کا کہنا تھا کہ انتقال اقتدارکا عمل پُرامن طریقے سے اور کسی لڑائی کے بغیر مکمل ہوگا۔اس مقصد کے لیے طالبان اوراشرف غنی کی حکومت کے نمایندوں کے درمیان مذاکرات جاری تھے۔