ملک بھر میں کورونا کے وار تیز

اسلام آباد: ملک بھر میں کورونا وائرس کی چوتھی لہر تیزی سے پھیل رہی ہے 24 گھنٹوں کے دوران کورونا نے 86 افراد کو موت کے گھاٹ اتاردیا جب کہ مثبت کیسز کی شرح 7.79 فیصد سے بڑھ گئی ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں کورونا کی تشخیص کے لیے 58ہزار 203ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 4537 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی۔

یہ بھی پڑھیں:   کورونا ویکسین لازمی قرار دینے پر فیکٹری ملازمین کی مشکلات میں اضافہ

ملک میں اب تک کورونا کے مصدقہ مثبت کیسز کی تعداد 1,024,861ہوگئی ہے جن میں سے 938,843مریض شفایاب ہو چکے ہیں۔ گزشتہ روز اس وبا نے مزید 86افراد کی زندگیوں کو نگل لیا۔ اس طرح ملک میں اب تک اس وبا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 23 ہزار 295ہوگئی ہے۔ جب کہ مثبت کیسز کی شرح7.79فیصد ریکارڈ ہوئی ہے۔