افغانستان کو بچانے کے لیے غیرملکیوں پر انحصار نہیں کر سکتے، امیر طالبان

کابل: طالبان کے سپریم لیڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے ہمارا پیغام واضح ہے کہ افغانستان کو بچانے کے لیے غیرملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے۔

طالبان کے سپریم کمانڈر ہیبت اللہ اخونزادہ کا عیدالاضحیٰ سے پہلے جاری پیغام میں کہنا ہے کہ افغان تنازع کا سیاسی حل چاہتے ہیں، فوجی پیش قدمیوں کے باوجود امارات اسلامی تنازع کا سیاسی حل چاہتی ہے۔

ہیبت اللہ اخونزادہ کا کہنا ہے کہ طالبان جنگ کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں لیکن مخالفین وقت ضائع کر رہے ہیں، قیامِ امن اور سلامتی کے ہر موقع سے فائدہ اٹھائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ قطر میں طالبان اور افغان حکومتی نمائندوں میں مذاکرات کا آج ایک اور دور ہو گا، ہمارا پیغام واضح ہے کہ سرزمین بچانے کے لیے غیر ملکیوں پر انحصار نہیں کرنا چاہیے، باہر کے لوگوں کی بجائے ہمیں اپنے مسائل مل جل کر حل کرنے چاہئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں