ایل پی جی کی قیمت میں 19 روپے فی کلو اضافہ

اسلام آباد: اوگرا نے ایل پی جی کی قیمت میں ایک بار پھر 19 روپے فی کلو اضافہ کر دیا ہے، جس کے بعد فی کلو قیمت 160روپے پر پہنچ گئی ہے۔

اوگرا نے ایل پی جی قیمتوں میں ایک بار پھر اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جس کےنتیجے میں ایل پی جی کے گھریلو سلنڈر کی قیمت 224 روپے اضافے کے بعد 1872 روپے اور کمرشل سلنڈر کی قیمت 863 روپے اضافے کے بعد 7166 روپے ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   حساس اداروں سے بات نہیں کی جاسکتی تو پھر عمران خان کوحکومت کرنے کا کوئی حق نہیں :ایاز امیر

اس بارے میں ایل پی جی انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے چیئرمین عرفان کھوکھر کا کہنا ہے کہ ایل پی جی کی قیمت میں گزشتہ ماہ چوتھی بار اضافہ کیا گیا۔ موسم گرما کے دوران پہلی بار ایل پی جی کی قیمت میں اتنا خطیر اضافہ کیا گیا ہے۔

عرفان کھوکھر نے مزید کہا کہ حکومت کو اپنے فیصلوں پرنظرثانی کے لیے31 جولائی تک کی مہلت دے چکے ہیں ایل پی جی پر ٹیکس ختم نہ ہوئے تو پھر ملک گیر ہڑتال پر مجبور ہوں گے۔