شمالی وزیرستان، دہشت گردوں کی فائرنگ، پاک فوج کے 2 جوان شہید

راولپنڈی: دواتئی چیک پوسٹ پر پاک افغان سرحد کے پار سے دہشت گردوں کی فائرنگ سے پاک فوج کے 2 جوان شہید ہوگئے۔

آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان کے مطابق شمالی وزیرستان میں دواتئی چیک پوسٹ پرافغان سرحد سے دہشتگردوں نے فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 43 سالہ حوالدارسلیم اور35 سالہ لانس نائیک پرویز شہید ہوگئے۔ پاک فوج کی جانب سے بھرپورجوابی کارروائی کی گئی جس سے افغان دہشتگروں کو بھاری نقصان اٹھانا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ نے نیب کو حمزہ شہباز کی گرفتاری سے روک دیا

آئی ایس پی آر کے مطابق پاکستان مستقل طور پر افغانستان سے مطالبہ کرتا رہا ہے کہ وہ اپنی طرف سے موثر بارڈر کنٹرول کو یقینی بنائے۔ پاکستان کے خلاف دہشت گردی کی کارروائیوں کے لئے افغان سرزمین کے مستقل استعمال کی مذمت کرتے ہیں۔