نواز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کرگئے

لاہور: نواز شریف اور شہباز شریف کے چچا زاد بھائی میاں طارق شفیع انتقال کر گئے۔

مریم اورنگزیب نے بتایا کہ میاں طارق شفیع کو دل کا دورہ پڑا۔ وہ سابق وزیراعظم نوازشریف کے کزن اور سینئر لیگی رہنما سہیل ضیاء بٹ کے بہنوئی تھے۔شہباز شریف بجٹ اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد جا رہے تھے لیکن یہ خبر سن کر وہ موٹروے سے واپس لاہور روانہ ہوگئے۔

طارق شفیع اتفاق فاؤنڈریز کا حصہ رہے اورشریف خاندان کے دبئی میں کاروبار کی دیکھ بھال کرتے رہے ہیں۔ وہ شفیع گروپ آف کمپنیز کے ڈائریکٹر تھے۔ اور شوگر ملز،اسٹیل ملز اور پولٹر ی فیڈزکے پیداواری یونٹ چلاتے تھے۔

طارق شفیع کا نام حدیبیہ پیپرزملز اور گلف اسٹیل ملز کیس میں سامنے آیا تھا اور پاناما جے آئی ٹی نے ان سے بھی اس متعلق پوچھ گچھ کی تھی۔گلف اسٹیل ملزکی فروخت کے بعد انہوں نے 1980 میں 12 ملین درہم قطر کے شیخ فہد بن جاسم بن جابر الثانی کو نقد ادا کئے تھے۔