کشمیر میں انتخابی مہم مریم چلائیں گی، نوازشریف کی شہبازشریف کو ہدایت

لاہور: پارٹی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف اور پارٹی قائد نواز شریف میں ٹیلی فونک رابطہ ہوا، دونوں رہنماؤں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   نقیب قتل کیس میں مفرور ملزمان کو اشتہاری قراردینے کی کارروائی کا حکم

آزادکشمیر کے آئندہ عام انتخابات کے حوالے سے مشاورت کی گئی، اور نواز شریف نے شہباز شریف کو کشمیر الیکشن پر فوکس کرنے کی ہدایت کردی۔

پارٹی ذرائع کے مطابق دونوں رہنماؤں نے کشمیر الیکشن کی مہم مریم نواز کو سوپنے پر اتفاق کیا، اور پارٹی قائد نوازشریف نے ہدایت کی کہ کشمیر الیکشن میں شہباز شریف اور مریم نواز مسلم لیگ ن کے امیدواروں کی انتخابی مہم چلائیں، اور دونوں الگ الگ عوامی اجتماعات سے خطاب کریں۔

یہ بھی پڑھیں:   العزیزیہ اسٹیل ملز ریفرنس: اسلام آباد ہائی کورٹ نے نوازشریف کی سزا کے خلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کر لیا

نوازشریف نے کہا کہ حکومت کے خلاف اپوزیشن اتحاد کو بھی مضبوط کیا جائے اور عوامی اجتماعات میں حکومت کی کشمیر پالیسی اور بڑھتی ہوئی مہنگائی کو ہدف تنقید بنائیں، اور عوام کو بتایا جائے کہ حکومت نے بجٹ سے پٹرول سمیت دیگر بنیادی ضروریات کی چیزوں کی قیمتوں میں اضافہ کر کے عوام دشمنی کا ثبوت دیا۔