نامعلوم شخص کی ہوٹل کے عملے کےلئے 25لاکھ روپے سے زائد کی ٹپ

امریکہ کے ایک بار کا عملہ اس وقت حیران رہ گیا جب ایک نا معلوم گاہک نے انہیں 16ہزار ڈالر ٹپ دی جو تقریبا 2521600روپے پاکستانی بنتے ہیں.این بی سی بوسٹن کے مطابق اس شخص نے بار سے صرف 37 ڈالر کا آرڈر کیا تھا جبکہ جاتے ہوئے عملے کےلئے 16ہزار ڈالر ٹپ دے کر چلا گیا .

یہ بھی پڑھیں:   برطانوی اراکین پارلیمنٹ نے بریگزٹ ڈیل مسترد کردی

ریسٹوران کے عملے نے جب اتنی بڑی رقم ٹپ کی مد میں دیکھی تو پہلے انہیں لگا کہ شاید گاہک سے غلطی ہوگئی ہے تاہم گاہک نے انہیں یقین دلایا کہ یہ غلطی سے نہیں بلکہ اپنی مرضی سے ٹپ دے رہاہوں جس پر ریستوران کے عملے کی خوشی کی انتہا نہ رہی .نامعلوم گاہک کے اس عمل پر ریسٹوران کے سارے عملے نے گاہک کا شکریہ ادا کیا اور بتایا کہ یہ سال ہمارا انتہائی برا سال تھا