وزیراعظم عمران خان کا آئی ایس آئی ہیڈکوارٹر کا دورہ

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے آئی ایس آئی کے ہیڈکوارٹر کا دورہ کیا۔

وزیراعظم اور وفاقی وزرا کے آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر پہنچنے پر ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید ان کا استقبال کیا۔ آئی ایس آئی ہیڈ کوارٹر میں وزیراعظم عمران خان کی سربراہی میں نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزرا، سروسز انٹیلی جنس ایجنسیز اور ایف آئی اے کے سربراہ نے شرکت کی۔

یہ بھی پڑھیں:   ہم افغانستان میں خانہ جنگی نہیں امن چاہتے ہیں، وزیراعظم

اجلاس کے شرکا کو انٹیلی جنس تعاون کے معاملے پر بریفنگ دی گئی جب کہ اس موقع پر وزیراعظم عمران خان نے نیشنل انٹیلی جنس کوآرڈینیشن کمیٹی کے کردار کو سراہا۔