شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک

راولپنڈی: شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے نرگوسا میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر آپریشن کیا۔ جھڑپ کے دوران 2 دہشت گرد ہلاک جب کہ ایک دہشت گرد زخمی ہواجس کو گرفتار کرلیا گیا۔

ہلاک ہونے والے دہشتگردوں کی شناخت عثمان علی اور وحید لشتئی کے نام سے ہوئی ہے، مارے گئے دہشت گرد تحریک طالبان سجنا گروپ کے سرگرم رکن اور آئی ای ڈیز بنانےکے ماہر تھے۔

واضح رہے کہ شمالی وزیرستان میں ایک مرتبہ پھر دہشتگردوں کی کارروائیاں بڑھتی جارہی ہے۔ اتوار اور پیر کی درمیانی شب میرانشاہ دتہ خیل روڈ پر گاؤں احمد خیل بابری اڈہ کے قریب زیر تعمیر پولیس چیک پوسٹ کو نامعلوم افراد نے بارودی مواد سے اڑا دیا۔