ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر حملہ. سات اہلکار شہید

Spread the love

ہرنائی: دہشت گردوں نے بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی کی چیک پوسٹ پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں 7 اہلکار فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلوچستان کے علاقے ہرنائی میں ایف سی چیک پوسٹ پر گزشتہ رات حملہ کیا گیا جس کے بعد دہشت گردوں سے فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی کے 7 جوان شہید ہوگئے۔ دہشتگردوں کے حملے میں شہید ہونے والوں میں نائب صوبیدار گلزار، سپاہی فیصل، عبدالوکیل ، سپاہی شیر زمان، جمال ، عبدالرؤف اور فقیر محمد شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان سٹیزن پورٹل دنیا میں دوسری بہترین گورنمنٹ موبائل ایپلی کیشن قرار

ترجمان پاک فوج کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کو پکڑنے کیلئے علاقے کا محاصرہ کرلیا ہے اور آپریشن کے دوران بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولیاں تحویل میں لے لی گئی ہیں جب کہ دہشت گردوں کو فرار سے روکنے کے لیے سرچ آپریشن جاری ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈیرہ اسماعیل خان، فورسز کا آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، کرنل شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد ریاست مخالف قوتوں کی پشت پناہی سے امن کو سبوتاژ کرنے کیلئے یہ بزدلانہ کارروائیاں کررہے ہیں تاہم دہشت گردوں کو بلوچستان میں سخت کوششوں کے بعد حاصل کئے گئے امن کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے اور سکیورٹی فورسز دشمن کی ہر سازش کو ناکام بنادیں گیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد ہلاک