برطانیہ سے پاکستان آنیوالے 101 افراد کی تلاش جاری

Spread the love

پشاور: برطانیہ میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آںے کے بعد خیبر پختون خوا حکومت نے برطانیہ سے صوبے میں آنے والے 101 افراد کی تلاش شروع کردی۔

نجی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں کورونا وائرس کی دیگر قسم کے پھیلاؤ کے بعد خیبر پختونخوا میں اقدامات سخت کر دیئے گئے ہیں اس ضمن میں برطانیہ سے خیبرپختونخوا آنے والے 101 افراد کی تلاش کے لیے ڈپٹی کمشنرز کو خط ارسال کر دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب میں کورونا وائرس کا پہلا کیس سامنے آگیا

ذرائع محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت نے واپس آنے والے افراد کی تفصیلات خیبر پختونخوا حکومت کو فراہم کردی ہیں جس کے مطابق مردان، ابیٹ آباد، سوات، نوشہرہ سمیت 12 اضلاع میں برطانیہ سے لوگ واپس آئے، ان واپس آنے والے افراد کو کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی صورت میں قرنطینہ کیا جائے گا تاکہ نئی قسم کا کورونا وائرس پھیلنے سے روکا جاسکے۔

یہ بھی پڑھیں:   وزیراعظم عمران خان سے خوراک اور صحت کے شعبوں سے سرمایہ کاروں کے ایک گروپ کی ملاقات