بھارتی اشتعال انگیزی کا معاملہ، پاکستان نے اقوام متحدہ کوخط لکھ دیا

Spread the love

نیویارک: پاکستان نے بھارتی اشتعال انگیزی کے حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل اور سلامتی کونسل کو خط لکھا دیا۔

دفترخارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق پاکستان نے بھارتی فوج کی جانب سے یو این ملٹری آبزرور گروپ کی گاڑی پر حملے کا معاملہ اقوام متحدہ میں اٹھا دیا ہے، بھارتی حملے کا معاملہ یو این میں پاکستان کے مستقل مندوب نے خط کے ذریعے اٹھایا۔

یہ بھی پڑھیں:   کرتارپورراہداری۔بھارت نے ڈیرہ بابانانک کو زیرو پوائنٹ مقرر کر دیا

پاکستان کی جانب سے یو این کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے صدر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ بھارتی فوج نے اقوام متحدہ کے مبصرین اور ان کی گاڑی کو جان بوجھ کرنشانہ بنایا، حملے کا مقصد پاکستان کے خلاف فاسٹ فلیگ آپریشن کی تیاری لگتا ہے، تاہم پاکستان کسی بھی بھارتی مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   پی ٹی آئی مشرف کی شیڈو حکومت ہے، عمران خان کی تبدیلی میں ایک روپے کی چیز پانچ کی ہوگئی، پیپلز پارٹی

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق پاکستان کے مستقبل مندوب کی جانب سے لکھے گئے خط میں بھارت کی جانب سے شہریوں کو نشانہ بنانے اور ایل او سی پر سیز فائر معاہدے کی مسلسل خلاف ورزی سے بھی آگاہ کیا، اور یو این پر زور دیا ہےکہ بھارتی حملے کی شفاف تحقیقات کی جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   ساہیوال مقابلے میں ملوث 16 سی ٹی ڈی اہلکاروں کیخلاف دہشت گردی کا مقدمہ درج