افغانستان میں بم دھماکا، 15 شہید اور 22 زخمی

Spread the love

کابل: افغانستان کے صوبے غزنی ميں ایک گھر میں قرآن خوانی کے اجتماع کے دوران زوردار دھماکا ہوگیا جس کے نتیجے میں 15 افراد شہید اور 22 زخمی ہوگئے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق افغانستان کے جنوبی صوبے غزنی کے علاقے آغو جان کے ایک گھر کے باہر بارود سے بھری موٹر سائیکل زوردار دھماکے سے پھٹ گئی۔
مذکورہ مکان میں جاری قرآن خوانی کا اجتماع جار تھیا جس میں 100 سے زائد افراد شریک تھے جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش کے غیر مسلموں کو بھارتی شہریت دینے کا بل منظور

ریسکیو ادارے نے فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کرتے ہوئے متاثرین کو قریبی ہسپتال منتقل کیا جہاں 15 افراد کی شہادت کی تصدیق کردی گئی جب کہ 22 افراد زخمی ہیں۔
ہسپتال انتظامیہ نے زخمیوں میں سے 7 افراد کی حالت نازک ہونے کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   ڈیجیٹل میڈیا پر بھارتی فوج کا مورال گرا نے کی سازش، ہمارے جوان لڑائی کیلئے تیار ہیں، بھارتی آرمی چیف

تاحال کسی شدت پسند گروپ نے حملے کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے اور نہ ہی یہ معلوم ہوسکا ہے کہ گھر میں کس سلسلے میں قرآن خوانی جاری تھی۔ واضح رہے کہ دوحہ میں کابل حکومت اور طالبان کے درمیان مذاکرات میں تاحال کسی قسم کی پیشرفت نہیں ہوسکی ہے تاہم افغانستان میں پُرتشدد واقعات میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:   یورپی یونین نے شام کے وزیر داخلہ سمیت سات وزراء کے نام پابندیوں کا شکار افراد اور اداروں کی فہرست میں شامل کر لیے