حکومت نے گندم اور چینی کی قیمت میں کمی کا اعلان کردیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا ہے کہ درآمدی چینی مارکیٹ میں آچکی ہے جو پندرہ سے بیس روپے فی کلو سستی ہو گی۔

اسلام آباد میں وفاقی وزیر خوراک فخر امام، وزیر اطلاعات سینیٹر شبلی فراز اور وزیرصنعت وپیداوار حماد اظہر نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ گندم اور چینی کی قیمتوں میں کیلئے حکومتی اقدامات سے آگاہ کیا۔

وزیر نیشنل فوڈ سیکیورٹی سید فخر امام نے کہا گندم کی قیمت میں اضافے کی وجہ پیداوار میں 20 لاکھ ٹن کمی ہے، ذخیرہ اندوزوں نے بھی گندم اسٹاک کرلی جس سے قیمت میں اضافہ ہوا، لیکن اب درآمدی گندم سے قیمت میں کمی ہونا شروع ہو گئی ہے۔

وزیر صنعت و پیداوار حماد اظہر کا کہنا تھا کہ مارکیٹ میں درآمدی چینی آچکی ہے جس کی قیمت 15 سے 20 روپے فی کلو کم ہو گی۔ جہانگیر ترین سے متعلق پوچھے گئے سوال پر وفاقی وزیر نے کہا کہ جو ہو گا قانون کے مطابق ہو گا۔

وزیراطلاعات شبلی فراز نے سرکاری ٹی وی کی نجکاری کی ایک بار پھر تردید کرتے ہوئے کہا یہ محض کسی کی خواہش ہوسکتی ہے جب کہ گندم اور چینی کی فراہمی حکومت کا کام ہے اور قیمتوں کا تعین صوبوں نے کرنا ہے۔