محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ کوئی محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت حکومتی و پارٹی ترجمانوں کے اجلاس میں اپوزیشن کے جلسوں کے تناظر میں آئندہ کی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اس موقعے پر وزیراعظم عمران خان نے سابق اسپیکر ایاز صادق کے بیان کو اپوزیشن کے قومی سلامتی کے خلاف بیانیے کی عکاسی قرار دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی عوام پاک افواج سے پیار کرتی ہے ۔ فوج مخالف بیانیہ پرخود ن لیگ بھی تقسیم ہے ۔ کوئی محب وطن پاکستانی فوج مخالف بیانیے کی حمایت نہیں کر سکتا۔

یہ بھی پڑھیں:   صحافیو ں کے تحفظ ، ڈیجیٹل سیکیوریٹی ،نفسیاتی و سماجی معاونت اور معروضیت پر مبنی رپورٹنگ کے بارے میں تربیتی ورکشاپ

وزیراعظم نے کہا اپوزیشن کی تحریک کا مقصد دباو ڈال کر کیسز سے چھٹکارا حاصل کرنا ہے، اپوزیشن کے مفاد ملکی مفاد کے برعکس ہے ، اپوزیشن کے ہاتھوں بلیک میل ہوئے تو ملک کو نقصان ہوگا ۔ عوامی عہدوں کا غلط استعمال کرنے والوں کا احتساب ہو کر رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں میں ووٹوں کی گنتی کا عمل جاری

وزیراعظم نے کہا حکومت کی پوری توجہ عوامی فلاح کے منصوبوں کی جلد تکمیل پر ہے، ترجمان حکومتی اقدامات کو موثر طورپر اجاگر کریں اورارکان اسمبلی اپنے حلقوں کے عوام کے مسائل کے حل کے لیے متحرک کردار ادا کریں۔