کیمرون، دہشت گردوں کا اسکول پرحملہ، کلاس روم لہولہان

Spread the love

یاؤندے: افریقا کے وسط میں واقع ملک کیمرون کے اسکول میں مسلح افراد نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 6 طالب علم ہلاک اور 8 زخمی ہوگئے۔

بین الاقوامی میڈیا رپورٹ کے مطابق کیمرون کے نواحی علاقے کمبا میں واقع اسکول میں گزشتہ روز علیحدگی پسند گروپ کے مسلح افراد داخل ہوئے اور انہوں نے اندھا دھند فائرنگ شروع کردیا۔ موٹرسائیکل پر سوار مسلح افراد نے اسکول میں موجود طالب علموں، اساتذہ اور عملے کو یرغمال بنایا۔

یہ بھی پڑھیں:   محبوبہ مفتی کی بیٹی کو بھارتی جبر کے خلاف آواز اُٹھانے پر دھمکیاں

مسلح افراد نے کلاس رومز میں داخل ہوکر طلبا پر اندھا دھند فائرنگ کی، جس کے نتیجے میں 6 طالب علم موقع پر ہی ہلاک ہوئے جبکہ 8 زخمی ہوئے جنہیں اسپتال منتقل کیا گیا۔
زخمی ہونے والے طلبا میں سے پانچ کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق واقعے میں جاں بحق ہونے والے طالب علموں کی عمریں 12 سے چودہ سال کے درمیان ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   تیز رفتار ی کے تمام ریکارڈ توڑنے والا ”ارمانڈو“21کروڑ روپے میں نیلام

فائرنگ کی آواز سُن کر متعدد طلبا نے اسکول کی دوسری منزل سے کود کر اپنی جان بچانے کی کوشش کی جس کے نتیجے میں کئی زخمی بھی ہوئے۔ سرکاری حکام نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ ’اسکول پر فائرنگ کے واقعے میں علیحدگی پسند تنظیم ملوث ہے‘۔ دوسری جانب علیحدگی پسند تنظیم کی جانب سے حملے کی ذمہ داری تاحال قبول نہیں کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں:   سعودی عرب کا شام میں اپنا سفارت خانہ نہ کھولنے کا فیصلہ