آپریشن کے ذریعے دوبہنوں کی جنس تبدیل کرکے لڑکا بنادیا گیا

Spread the love

اسلام آباد: پمز ہسپتال میں کام یاب آپریشن کے ذریعے دو بہنوں کی جنس تبدیل کردی گئی۔

پمز ہسپتال کے پروفیسر ڈاکٹر امجد چوہدری کا کہنا تھا کہ گجرات کی دو بہنوں کو غیر معمولی جسمانی ساخت کے باعث پمز ہسپتال لایا گیا تھا۔ اس فیملی کی 9 بیٹیاں ہیں جن میں ان 2 کی جسمانی ساخت غیر معمولی تھی۔

یہ بھی پڑھیں:   لاہور ہائیکورٹ کو نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی سماعت کا اختیار نہیں، وفاق

ڈاکٹر امجد کا کہنا تھا کہ ان دونوں بہنوں کی جسمانی خدوخال غیر معمولی تھی۔ان کے ٹیسٹ سے معلوم ہوا کہ یہ دونوں اے ’’ٹیپیکل جینیٹیلیا‘‘ ہیں۔ آپریشن سے قبل ان کی نفسیاتی کونسلنگ کی گئی، پھر والدین اور ان کی مرضی سے ان کو آپریشن کے ذریعے مرد بنانے کا فیصلہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   نواز شریف کی حالت تشویشناک؛ پلیٹ لیٹس مزید کم ہو گئے، ترجمان مسلم لیگ (ن)
ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا

تمام درکار ٹیسٹ کے بعد 29 ستمبر کو بشری کا آپریشن کیا گیا جبکہ 9 اکتوبر کو وافیہ کا آپریشن کیا۔گیا۔آپریشن کے بعد اب ان کی جنس تبدیل کردی گئی ہے۔اور آج ان کو ہسپتال سے ڈسچارچ کردیا ہے۔ڈاکٹر امجد کا کہنا ہے کہ اب آپریشن کروانے والی بہنیں اور ان کے گھر والے بہت خوش ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   شریف خاندان نے کرپشن کی بنیاد رکھی اسحاق ڈار نے جعلی اکائونٹ بنانے کا طریقہ متعارف کرایا، فواد چوہدری