سندھ میں ڈینگی بخار کے کیسز میں تیزی سے آصافہ

کراچی: گزشتہ ایک ماہ کے دوران شہر میں 480 افراد ڈینگی وائرس کا شکار ہوئے۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ کراچی میں سب سے زیادہ ڈینگی کیسز ضلع شرقی سے رپورٹ ہوئے جن کی تعداد 222 ہے جب کہ ضلع شرقی میں گلشن اقبال اور جمشید ٹاؤن سب سے زیادہ متاثر علاقے رہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ضلع وسطی میں 112 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جہاں نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ سے سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ۔

اس کےعلاوہ ضلع جنوبی میں 66ا فراد، کورنگی 36، ملیر 25 اور ضلع غربی میں 19 افراد ڈینگی کا شکار ہوئے جب کہ متاثر ہونے والوں میں خواتین بچے اور بزرگ شامل ہیں۔

محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کراچی میں رواں سال ڈینگی سے متاثرہ افراد کی تعداد 1149 تک جاپہنچی ہے۔