بھوکا رہ کر دعائیں کرنے والا بھارتی شہری انتقال کر گیا

بمبئی: کورونا میں مبتلا امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی صحتیابی کے لیے کئی راتیں بھوکا رہنے والا بھارتی شہری دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست تلنگانہ سے تعلق رکھنے والے کسان بسا کرشنا راجو کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب راجو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کی خبر سنی تو اسے شدید دھچکا لگا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:   انڈونیشیا، زلزلے کے شدید جھٹکوں میں 1300 عمارتیں منہدم

بھارتی کسان کے ایک قریبی دوست نے بتایا کہ بسا کرشنا راجو ٹرمپ کو بہت زیادہ پسند کرتا تھا اور اس نے گزشتہ برس ایک 6 فٹ کا ٹرمپ کا مسجمہ کھڑا کر کے اس کی پوجا شروع کر دی تھی۔

اس کے دوستوں کا کہنا ہے کہ جب سے بسا کرشنا راجو نے ٹرمپ کے کورونا میں مبتلا ہونے کا سنا تو اس نے راتوں کو جاگ کر اور بھوکا رہ کر امریکی صدر کی صحتیابی کے لیے دعائیں شروع کر دیں لیکن آج دوپہر 12 اکتوبر کو وہ دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گیا۔