میں لوگوں کو خوفزدہ نہیں دیکھنا چاہتا، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا ہے کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کوکم کرنے کےلئے جھوٹ بولنے کی کوشش کی۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکی صحافی باب وڈورڈ کو ان کی کتاب کے لیے مختلف انٹریوز دیے، امریکی میڈیا کے کچھ حلقوں نے اس کے کچھ حصے جاری کردیے جس میں ڈونلڈ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف کیا کہ انہوں نے عالمی وبا کورونا کی ابتدا میں وائرس کے خطرے کی سنجیدگی کم کرنے کی کوشش کی۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارت کو امریکہ کی دھمکی

ٹرمپ نے کہا کہ کورونا وائرس فلو سے زیادہ خطرناک ہے اور یہ ہوا کے ذریعے پھیلتا ہے جب کہ وہ اس بیماری کی شدت کے بارے میں اس سے کہیں زیادہ جانتے تھے جو انہوں نے عوام کے سامنے کہا تاہم وہ اب بھی اس کی سنجیدگی کم ظاہر کرنا چاہتے ہیں کیونکہ وہ اس بارے میں ہلچل نہیں پھیلانا چاہتے۔