چین اپنے علاقوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا، چینی وزیردفاع

ماسکو: چینی وزیر دفاع نے بھارت کو خبردار کیا ہے کہ سرحدوں پر ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے جس کے باعث دونوں ممالک میں کشیدگی پیدا ہوسکتی ہو۔

شنگھائی تعاون کونسل تنظیم کے اجلاس کے موقعے پر چین کے وزیر دفاع جنرل ویئ فینگی اور بھارتی ہم منصب راج ناتھ کے درمیان ہونے والی ملاقات کے بعد دونوں جانب سے بیانات جاری کیے گئے جن میں لداخ کے علاقے میں ہونے والی کشیدگی کے لیے ایک دوسرے کو ذمے دار ٹھہرایا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:   ملاعبدالغنی کی اپنے قتل کی افواہوں کی تردید

بھارتی وزیر دفاع نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین مسائل پر تبادلۂ خیال کے لیے ملاقات بے تکلفانہ ماحول میں ہوئی۔ کشیدگی کے لیے چین کو ذمے دار قرار دیا اور چینی فورسز کو امن معاہدے کی خلاف ورزی کا مرتکب قرار دیا۔راج ناتھ سنگھ نے کہا کہ بھارت امن سے مسائل حل کرنا چاہتا تاہم اس بات میں بھی شبہ نہیں ہونا چاہیے کہ ہم اپنی علاقائی سالمیت کے تحفظ ک لیے پُرامن ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   پاکستان کی درخواست پر فیس بک نے بڑے پیمانے پر صفحات، پوسٹس ، دیگر مواد بلاک کردیئے

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کے وزیر دفاع ویئ فینگی نے بھی ملاقات کے بعد اپنے بیان میں دوٹوک انداز میں بھارت کو کشیدگی کی جانب بڑھنے سے خبر دار کیا ہے کہ چین اپنے علاقوں پر کوئی سمجھوتا نہیں کرے گا اور بھارت ایسے کسی بھی اقدام سے باز رہے جس کے بعد کشیدہ صورت حال پیدا ہونے کا امکان ہو۔