امریکا کوپابندیوں پرجواب دیں گے، چین

بیجنگ: چین نے کہا ہے کہ ملکی سفارت کاروں پر عائد پابندیوں کا مناسب اور ضروری جواب بھرپور انداز سے دیا جائیگا۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چنیانگ نے امریکا کی جانب سے چینی سفارت کاروں پر جامعات کے دوروں یا آفیشل سے ملاقات کرنے سے قبل وزارت خارجہ سے اجازت لینے کی پابندی پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ چین اپنے سفیروں پر بے جا پابندیوں کے بارے میں بھرپور جواب دے گا۔

یہ بھی پڑھیں:   امریکی ایلچی کی شام سے انخلاء پر ترک حکام سے بات چیت

چینی سفارت کاروں پر امریکا میں جامعات اور تعلیمی اداروں کے دورے سے قبل امریکی وزارت خارجہ کو آگاہ کرنے اور اجازت لینے کی پابندی بین الاقوامی قوانین اور عالمی تعلقات کے بنیادی اصولوں کی سنگین خلاف ورزی ہے۔