اسرائیل کی پہلی پرواز UAE پر اُتر گئی

Spread the love

دبئی: تاریخ میں پہلی مرتبہ متحدہ عرب امارات کے لیے اسرائیل کی پرواز اعلیٰ حکام کو لے کر دبئی پہنچ گئی۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق امارات اور اسرائیل کے مابین ہونے والے امن معاہدے اور سفارتی تعلقات کی بحالی کے بعد دونوں ممالک کے مابین کمرشل پروازوں کا باقاعدہ آغاز ہوچکا ہے۔ اس سلسلے میں پہلی پرواز اعلیٰ اسرائیلی اور امریکی حکام کو لے کر دبئی پہنچی۔ اس پہلی پرواز میں امریکی صدر کے داماد اور سینیئر مشیر جیراڈ کشنر، امریکا کی قومی سلامتی کے مشیر رابرٹ او برین ، اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر بن شبات دبئی پہنچے۔

یہ بھی پڑھیں:   متحدہ عرب امارات کی جانب سے 3.2ارب ڈالرکے ادھار تیل کی فراہمی کا معاہدہ ختم ہونے کا خدشہ

اس موقعے پر جیراڈ کشنر نے کہا کہ امارات اسرائیل معاہدہ پورے مشرق وسطیٰ کو تبدیل کرسکتا ہے۔ اسرائیل کی قومی سلامتی کے مشیر نے کہا کہ 25 سال بعد مشرق وسطی میں امن کے لیے اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ امارات کے وزیر برائے امور خارجہ انوار قرقاش اور اماراتی حکام نے پرواز میں آںے والے امریکی اور اسرائیلی نمائندوں کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں:   بھارتی فوج کی فائرنگ سے 4 کشمیری نوجوان شہید