کراچی کےعوام کےساتھ پوری ہمدردیاں ہیں، شبلی فراز

Spread the love

اسلام آباد: وزیراطلاعات شبلی فراز کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لیے این آر او لینا چاہتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق کی جائے۔

وزیر اطلاعات و نشریات شبلی فراز کا کہنا تھا کہ کراچی کےعوام جس کرب سے گزر رہے ہیں ہم اس سے بخوبی آگاہ ہیں، کراچی کےعوام کےساتھ پوری ہمدردیاں ہیں، وزیراعظم عمران خان کراچی کی صورت حال پر متعلقہ حکام سے مسلسل رابطے میں ہیں، اور وزیراعلیٰ سندھ سےبھی بات ہوئی ہے، وزیراعظم نے سندھ حکومت کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے۔

وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ وزیراعظم اسی ہفتےکراچی کا دورہ کریں گے، اگرچہ سندھ کے عوام کی براہ راست زمہ داری ہماری نہیں لیکن وفاقی حکومت کراچی کےعوام کے ساتھ ہے اور مکمل تعاون کریں گے، ہم سندھ حکومت سے مل کر کام کررہے ہیں، ہم جو کراچی کیلئے کرنا چاہتے ہیں وہ اہم منصوبہ ہے، پر سندھ نے کبھی توجہ نہیں دی، وزیراعظم کی کوشش ہے سندھ کی عوام کو ریلیف دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:   ایف آئی اے افسر کہنے والے مسافر کا بس ہوسٹس سے بدتمیزی کا معاملہ، سخت سزا سنا دی

شبلی فراز نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی جانب سے کراچی کی صورتحال پرسیاست کرنا قابل افسوس ہے، صوبائی وزیر کہتے ہیں کہ ہمیں 10 ارب روپے مل جائیں توحالات ٹھیک کر سکتے ہیں، قمر زمان کائرہ نے کراچی کی صورتحال کے تناظر میں وفاقی حکومت پر تنقید کی، پی پی رہنماؤں نےکہا کہ عمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، ہم بھی یہی کہتے ہیں کہ پرانا پاکستان اورعمران خان ساتھ نہیں چل سکتے، عمراں خان اس پاکستان کی قیادت کررہے ہیں جس میں غریبوں کی بات ہوتی ہے، پرانے پاکستان میں سیاست کو کاروبار کے لیے استعمال کیا جاتا تھا، وزیراعظم ان عناصرکے ساتھ نہیں چل سکتےجنہوں نے ذاتی فائدے کے لیے قوم کا مفاد داؤ پرلگایا۔

یہ بھی پڑھیں:   سابق سیکرٹری خارجہ تہمینہ جنجوعہ کو مدت ملازمت میں توسیع دیتے ہوئے چین میں پاکستانی سفیر تعینات کرنے کا فیصلہ

وزیراطلاعات کا کہنا تھا کہ اپوزیشن ایف اے ٹی ایف کی آڑ میں اپنے لیے این آر او لینا چاہتی ہے، وہ چاہتے ہیں کہ کرپشن کی تشریح ان کے مطابق کریں اور جو کرپشن ہوئی ہے اس کا ان سے حساب نہ لیا جائے، جب کوئی قومی مسئلہ کھڑا ہوتا ہے تو پیپلزپارٹی کی قیادت غائب ہوجاتی ہے، ہم نےعوام کے سامنے اپوزیشن کی بلیک میلنگ عیاں کردی ہے، ایف اے ٹی ایف سے متعلق قانون سازی ملک کےلیےکی جارہی ہے، عمراں خان کا کوئی ذاتی کاروبارنہیں۔

یہ بھی پڑھیں:   یوم یکجہتی کشمیر : 5 فروری منگل کو ملک بھر میں عام تعطیل کا اعلان

وزیراطلاعات شبلی فراز نے مزید کہا کہ اپوزیشن کی خواہش ہے کہ کسی طرح حکومت کو ناکام بنایاجائے، اس میں کوئی شک نہیں کہ مہنگائی ہے لیکن اب ہر شعبے میں بہتری آرہی ہے، تھوڑی تاخیر ہوئی ہے لیکن عوام کو اس کے بہتر نتائج نظر آئیں گے، ہماری حکومت نے کامیابی سے کورونا وباء پر تقریبا قابو پالیا ہے، ہمارے فیصلوں کا محور عوام ہے۔